خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 56 ہوگئی

Published On 27 November,2024 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے ضلع ڈی آئی خان کی یونین کونسل مورگہ میں 8 ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی، اس سال ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والا یہ چھٹا پولیو کیس ہے۔

2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے 6 ، ٹانک، لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو جبکہ ضلع مہمند، اور نوشہرہ سے ایک،ایک کیس شامل ہے۔

ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ہے جن میں بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے 15سندھ سے 13، جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔