ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 مہینوں کیلئے ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا گیا

ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 مہینوں کیلئے ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو مہینوں کے لئے ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا گیا۔

ایک کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کی ان ادویات میں ایمرجنسی ادویات اور ویکسینز وغیرہ شامل ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر آج ادویات کی تیسری کھیپ کرم پہنچا دی گئی۔

اب تک 20 کروڑ روپے مالیت کی ایمرجنسی ادویات بذریعہ ہیلی کاپٹر کرم پہنچائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کرم میں کشیدگی کی وجہ سے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے علاقے میں ضروری ادویات کی سپلائی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا ہے۔