پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

وفاقی حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔

پمز انفیکشس ڈزیزز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ شخص کا تعلق اپر دیر کے پی سے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔