پولیو کے خاتمے کا مشن، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published On 03 February,2025 12:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیو کے خاتمے کا مشن، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، 7 روزہ پولیو مہم 3 فروری تا 9 فروری تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے باعث کوئٹہ میں پولیو مہم ایک روز کیلئے مؤخر کی گئی، بلوچستان کے باقی 35 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔