رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کے 2 روز باقی، والدین سے تعاون کی اپیل

Published On 26 April,2025 11:02 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کے آخری 2 روز باقی ہیں۔

 نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جارہی ہے، پانچ روز میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

این ای او سی نے بتایا کہ نیشنل ای او سی پنجاب میں 97 فیصد، سندھ میں 97 فیصد، خیبرپختونخوا میں 99 فیصد اور بلوچستان میں 99 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں 99 فیصد، آزاد کشمیر میں 100 فیصد، جبکہ گلگت بلتستان میں 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، اگلے دو روز میں مزید 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سینٹر حکام کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں جبکہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے ابھی 1166 پر کال کریں یا پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 پر میسج کریں۔