عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں خسرے کی وبا شدت اختیار کر گئی۔
نواحی علاقے رنگشاہ میں خسرہ سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ ایمان اور 6 ماہ کی اریبہ شامل ہیں۔
ورثا کے مطابق خسرے کا شکار دونوں بچیوں کی اموات گھر پر ہوئیں، ایک ہی گھر میں خسرے کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ خسرے کا شکار 3 بچے تحصیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔