کراچی : مون سون کے دوران گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ

Published On 19 July,2025 05:03 pm

کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد میں مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق جناح ہسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ 60 مریض آرہے ہیں، سول ہسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح شہر میں مجموعی طور پر گیسٹرو کے کیسز میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا کہ پیٹ کے امراض کی وجہ جگہ جگہ گندا پانی اور مکھیوں کی بھرمار ہے، شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔