50 فیصد دواؤں کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا: سی ای او ڈریپ

50 فیصد دواؤں کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا: سی ای او ڈریپ

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عبید اللہ نے کہا کہ ضروری دواؤں کی قیمتوں پرحکومتی اختیار ختم نہیں ہوا، 50 فیصد دوائیں ڈی ریگولیٹ ہونے سے قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا۔

سربراہ ڈریپ نے کہا کہ 100 دواؤں کا سروے مکمل کرلیا، حکومت جو بھی ہدایت کرے گی فوری عمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں مزید دواؤں کی قیمتوں کا سروے کرنے کا اعلان بھی کردیا، کہا مارکیٹ میں دستیاب مزید دوائیں مہنگی ہونے کا سروے کریں گے۔