لاہور میں ڈینگی تین جانیں نگل گیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی تصدیق

Published On 24 November,2025 06:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس سے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے آڈٹ کے بعد اموات کی تصدیق کر دی، ڈینگی بخار سے 2 اموات پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئیں، جب کہ موذی امراض میں مبتلا ایک موت میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئی ہے۔

خیال رہے پنجاب بھر موذی مچھر کے وار سے تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔