بیرون ممالک قید کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

Published On 20 Feb 2018 06:55 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں بیرون ممالک قید کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

سینیٹ میں جمع کرائے گئے سینیٹ میں تحریری جواب کے مطابق بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی کل تعداد 10 ہزار 715 ہے جن میں سے سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 3 ہزار 87 پاکستانیوں کو قید کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں 2 ہزار 710 پاکستانی قید ہیں۔ بنگلا دیش میں 40 اور ملائشیا میں 226 پاکستانی قید ہیں۔