رائیونڈ دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

Last Updated On 15 March,2018 02:40 pm

دوسری جانب رائے تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، قتل سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔ دنیا نیوز نے مقدمے کی کاپی حاصل کر لی۔ ایف آئی آر کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ پر 4 مشکوک افراد نے اجتماع میں داخلے کی کوشش کی تھی، پولیس کے روکنے پر 3 افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی گلی میں فرار ہو گئے جبکہ ایک خود کش بمبار نے پولیس اہلکاروں کے پاس آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:تبلیغی اجتماع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

رائیونڈ خود کش دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے جبکہ 30 زخمی شہر کے 4 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں 18 پولیس اہلکار جبکہ 12 عام شہری ہیں۔ جناح ہسپتال میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ جنرل ہسپتال میں اس وقت 8 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زیر علاج ہیں ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی زیر علاج ہیں ۔ شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زیر علاج ہیں۔