پاکستان اور ازبکستان کا سیکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Last Updated On 27 April,2018 10:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور ازبکستان نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ ازبکستان پہنچنے پر ازبک وزیرِ دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی۔ ازبک صدر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ ازبک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا، علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرے۔ آرمی چیف نے وزیرِ خارجہ اور قومی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔

 

Advertisement