پاکستان کو اہم کامیابی، ایف اے ٹی ایف کا اقدامات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان کو اہم کامیابی، ایف اے ٹی ایف کا اقدامات پر اطمینان کا اظہار

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشن پر بریفنگ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کا خاتمہ ایف اے ٹی ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے ہر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد ایف اے ٹی ایف نے قرار دیا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ پر بہتر اقدامات کیے ہیں۔