پاکستانی درخواست پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 26 February,2019 12:41 pm

جدہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔

اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جو آج جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کے معاملہ زیر بحث آئے گا۔

 

Advertisement