راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپو کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی آلات اور جنگی سازو سامان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے سی او ڈی کے اقدامات اور بچت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی کوب لائن میں آرمی پبلک سکول کا بھی افتتاح کیا۔ سکول میں 1200 طلبہ کے تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔