بیجنگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان نے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔ تمام بھارتی ہتھکنڈوں کے باجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف کے قریب ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستانی حکام نے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ میرٹ پر گرے لسٹ سے نکلنے کے اہل ہیں۔
پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا نے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی سربراہی امریکی خاتون مس مشینال نے کی۔ پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو تکنیکی امور پر بریفنگ کیساتھ سوالات کے بھی جواب دیے۔
سٹیٹ بینک، نیکٹا اور ایس ای سی پی نے پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے حساس معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے۔ تمام بھارتی ہتھکنڈوں کے باجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف کے قریب ہیں۔