اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نیپر اور اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اداروں کا انتظامی کنٹرول متعلقہ وزارتوں سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سمری منظوری کے لیے آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اداروں کو دوبارہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔ وزارت قانون نے نیپرا، اوگرا، پیپرا، پی ٹی اے اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے 2016ء میں ان ریگولیٹری اداروں کو متعقلہ وزارتوں کے ماتحت کر دیا تھا۔ نیپرا کا انتظامی کنٹرول اس وقت پاور ڈویژن، اوگرا کا پیٹرولیم ڈویژن، پیپرا کا وزارت خزانہ جبکہ پی ٹی اے اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ وزارت آئی ٹی کے پاس ہے۔