اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کر لی جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا. یکم اگست سے پٹرول کی نئی قیمت 117 روپے83 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے.
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کے نرخ میں 5 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے بعد عوام کو اب پٹرول 117روپے 83 پیسے، ڈیزل 132روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 97 روپے 52 پیسے اور مٹی کا تیل 103 روپے 84 پیسے کے ریٹ پر دستیاب ہو گا۔