اسحاق ڈار کو قانونی طریقے سے پاکستان واپس لائیں گے: فردوس عاشق

Last Updated On 08 September,2019 10:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کو تحفظ فراہم کرے گی، کئی دہائیوں سے بند صنعتیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسحاق ڈٓار کو قانونی طریقے سے پاکستان لائیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم نے ترجیحات طے کر لیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹاسک فورس قائم کی ہے، اپنے اخراجات کنڑول کرنے کیلئے کفایت شعاری مہم ہر محکمے میں متعارف کروا دی۔ وزیراعظم نے کرپٹ پریکٹسز ختم کرنے کیلئے ہر صنعت میں انسپکٹرلیس رجیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں، کاروباری طبقے کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندرمیں غوطے کھاتی معیشت ہمیں ورثے میں ملی تھی، وزیراعظم بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،
پراپیگنڈا ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کم وقت میں بہت زیادہ قرض لیے، ایک مخصوص ٹولہ عوام کوگمراہ کرنے میں پیش پیش ہے، ہم نے پا کستان کو بینک ڈیفالٹرہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کیے۔ معاون خصوصی نے ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے قانونی ذرائع اختیار کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
 

Advertisement