اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ نیب نے پیپر بکس کی کاپی حاصل کر لی۔ گزشتہ 9 ماہ سے پیپر بک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیپر بک کی تیاری 4 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا ہے تاہم نواز شریف کے وکلا نے رجسٹرار آفس سے پیپر بکس ابھی حاصل نہیں کیں۔