اسلام آباد: (دنیا ن یوز) فردو عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر سب متحد ہیں، اپوزیشن دیکھے ان کا رویہ کشمیر کاز کو کہاں نقصان پہنچا رہا ہے، مظلوم پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم ملک کو فرسودہ نظام سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، جمہوریت اور معاشرہ اپوزیشن کے کردار کے بغیر مکمل نہیں، بھارتی میڈیا پاکستانی اپوزیشن کے منفی کردار کو اچھال رہا ہے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ کا کردار نامکمل ہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ عمران خان نے سستا انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، قوانین بنانے میں اسٹیک ہولڈرز سے بھی بات چیت ہوئی، غریب پاکستانی کی سہولت کیلئے قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے، بے نامی لین دین کے قوانین کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ کرپشن کے ملزمان کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، 50 کروڑ کرپشن کیس کے ملزم کو سی کلاس ملے گی۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا تارکین وطن کی جائیدادوں سے متعلق قوانین لا رہے ہیں، ماضی کے قوانین میں موجود سقم کو دور کیا جا رہا ہے، صوبوں کو بھی قوانین میں بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دیوانی مقدمات کی طوالت کم کر کے ڈیڑھ سال تک لا رہے ہیں، بے نامی مقدمات میں وسل بلور ایکٹ لا رہے ہیں، وسل بلوور کا قانون بے نامی ٹرانزیکشن کے قانون کے ساتھ لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر فروغ نسیم نے مزید کہا خاتون محتسب کا ادارہ لایا جا رہا ہے، خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں، مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بھی قانون لایا جا رہا ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس بھی لا رہے ہیں، جو وکیل اور جرمانہ ادا نہیں کرسکتا اس کیلئے بھی قوانین لا رہے ہیں، وکلا یا ریٹائرڈ ججز کا پینل بنے گا، اس میں شہادتوں کی ریکارڈنگ ہوگی۔