گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہا ہے کہ آپ دلیری سے کام کریں جو کام نہیں کرتا اسے فارغ کریں، حکومت اب بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئی، کسی بھی حکومت کو دیکھنے کے لیے ایک سال کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے۔
پرویز الٰہی وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا عمران خان کی طرح کسی نے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا، وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس کا چہرہ اقوام متحدہ کے سامنے لائیں گے ،وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضاؤں میں سانس لینگے ۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ،امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ وہ وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا ن لیگ کی طرف سے کارڈیالوجی ہسپتال میں تاخیر سے ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں۔ مریضوں کیساتھ ظلم اور غریبوں کی بددعائیں شریف فیملی کو لے ڈوبی ہیں