وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت

Last Updated On 17 September,2019 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

 سعودی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد سعودی حکومت کو میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

 

Advertisement