ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد نے دوستی کی بڑی مثال قائم کر دی، وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، امریکا کمرشل فلائٹ سے نہیں جاسکتے، محمد بن سلمان نے عمران خان کو ذاتی طیارہ فراہم کردیا، وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے جہاز پر نیویارک پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد امریکہ کیلئے روانہ ہونے لگے تو سعودی ولی عہد نے عمران سے سوال پوچھا کہ آپ امریکا کیسے جائیں گے؟ جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو کمرشل فلائٹ سے امریکا جانے سے روک دیا اور کہا آپ ہمارے مہمان ہیں اس لیے کمرشل فلائٹ سے امریکا نہیں جاسکتے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو امریکا جانے کے لیے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا اور کہا کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں اس لیے کمرشل فلائٹ سے امریکا نہیں جاسکتے۔
ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا جانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے جبکہ اس دوران متعدد عالمی لیڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔