نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسلہ کشمیر سے جدا نہیں کیا جاسکتا، ترک صدر ایردوان نے مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ لوگوں کے محصور ہونے کی نشاندہی کی۔
I thank Turkey’s President Erdogan for raising the issue of IOJK in the UN General Assembly & calling for a solution to this long-standing dispute. Referring to the siege of IOJK, he pointed out that despite UN resolutions, 8 million people are stuck in IOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 24, 2019
عمران خان کا کہنا تھا ایردوان کے بیان کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔