ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹایا نہیں گیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹایا نہیں گیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹایا نہیں گیا، انہوں نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی شاندار نمائندگی کی۔ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے لئے شاندار کام کیا۔