جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے: آرمی چیف

جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے: آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہر قائد کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پیسز کی اختتامی تقریب میں گریژن افسران کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پیسز کی تقریب میں آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کو انعامات سے بھی نوازا، گوجرانوالہ کور نے آٹھویں آرمی پیسز چیمپیئن شپ جیتی، انجیئنرنگ سینٹر ٹیم نے ساتویں ینگ سولجر پیسز چیمپئین شپ جیتی، کراچی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کراچی کے دوران ماحولیاتی چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے۔ جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔