سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کا آج 83 واں روز ہے، کشمیریوں کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے، کرفیو کے باوجود جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔
کشمیری 5 اگست سے گھروں میں قید ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت اور ادویات کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے، سخت ترین کرفیو کے باوجود کشمیری احتجاج کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کل وادی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔