خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئی۔
دنیا نیوز کے مطابق کے پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خوف کے عالم کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔
خیبر ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف کا عالم پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہہ دوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔