پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

Last Updated On 13 January,2020 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے کھل گئے۔

دونوں صوبوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کی گئی تھی جس کے بعد آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری تک اضافہ کیا گیا تھا۔ صوبے میں 22 دسمبر سے سرکاری اورنجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔
 

Advertisement