پرائیویٹ یونیورسٹیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے، عمران مسعود

Last Updated On 17 February,2020 11:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایسوسی ایشن پرائیویٹ یونیورسٹیز پنجاب کے ترجمان میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ نیا قانون بنانے سے پہلے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی جاتی۔

عمران مسعود نے کہا اس وقت پرائیویٹ یونیورسٹیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔ پنجاب میں لاکھوں طلبہ کا مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔ صورتحال بہت خوفناک ہو چکی ہے۔ فائلوں کی منظوری کے لیے چھ، چھ سال لگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ نیا قانون بنانے سے پہلے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ قانون تمام کیمپسز کی اجازت دیتا ہے۔ حکومت نے ایسے ہی قوانین بنانے ہیں تو پرائیویٹ یونیورسٹیز بند کر دے۔

ترجمان ایسوسی ایشن پرائیویٹ یونیورسٹیز پنجاب کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں تمام پرائیویٹ یونیورسٹیز اکٹھی ہیں۔ ہم نے حکومت کو 11 نکاتی ایجنڈا دیا ہے۔
 

Advertisement