یو این سیکرٹری جنرل نے کرتارپور راہداری کو امید کی ‘’راہداری’’ قرار دیدیا

Last Updated On 18 February,2020 09:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور راہداری امید کی ‘’راہداری’’ ہے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کرتارپور راہداری کے دورہ کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں افتتاح کردہ کرتار پور راہداری کا دورہ اعزاز ہے۔ کرتار پور راہداری امید کی ‘’راہداری’’ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات کو ملاتی ہے۔ یہ بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے ٹویٹ میں گوردوارہ دربار صاحب کے دورے کی یادگار تصاویر بھی آویزاں کیں۔

بعد ازاں انتونیو گوتریس نے وفد کے ہمراہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ خطیب نے انھیں مسجد کے مختلف حصے دکھائے۔ سیکرٹری جنرل نے مغل فن تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے شاہی قلعہ کا بھی دورہ اور رکشے کا سفر بھی کیا۔

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے شاہی قلعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے شاہی قلعہ میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔