اسلام آباد: (دنیا نیوز) نان کسٹم گاڑیاں رکھنے پر ایف بی آر کی جواب طلبی پر ایف آئی اے نے دیگر محکموں کو ملنے والی نان کسٹم گاڑیوں کے اعداد وشمار مانگ لیے۔
ایف آئی اے نے پاکستان بھر کے تمام کسٹمز کلٹریٹ اور کسٹمز انٹیلی جنس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ کن سرکاری اداروں کو نان کسٹم گاڑیاں فراہم کی گئیں، ان گاڑیوں کا ماڈل اور تعداد بھی بتائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹم نے 15 ہزار ٹمپرڈ گاڑیاں استعمال کے لئے مختلف محکموں کو دیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرضہ قبل ایف بی آر نے نان کسٹم گاڑیاں رکھنے پر ایف آئی اے کو نوٹس بھجوایا تھا۔