اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے دونوں کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ لکی مروت سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔ وہاں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جنوبی وزیرستان سے 13 ماہ کے بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔