ملک میں آٹے سمیت اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہونی چاہئے: وزیراعظم کی ہدایت

Last Updated On 31 March,2020 02:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں آٹے سمیت اشیاء خورونوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے اور قیمتوں پر بھی نظر رکھی جائے۔

کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں آٹے سمیت اشیاء خورونوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے اور قیمتوں پر بھی نظر رکھی جائے۔

وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے وزیراعظم کے بر وقت اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گڈزٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہئے، متعلقہ وزرات اور حکام معاملے کودیکھیں۔

کابینہ ارکان نے ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی بھی تجویز دی۔

Advertisement