اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے برطانیہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز 9701 اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوچکی ہے جب کہ مانچسٹر سے پی آئی اے کی پرواز 9702 واپس آئے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پرواز سکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کر رکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔