جڑواں شہروں میں بھکاریوں کی یلغار،کورونا لاک ڈاون بے معنی ہو کر رہ گیا

Last Updated On 06 April,2020 01:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے باجود اسلام آباد پر بھکاریوں نے دھاوا بول دیا، شہر اقتدار میں ضرورت مند شہری کم، پیشہ ور بھکاری زیادہ نظر آتے ہیں۔ انتظامیہ بھی اس یلغار کو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

راولپنڈی ، اسلام آباد جدھر جائیں، لاک ڈاون کے باوجو دپیشہ ور بھکاریوں کے ٹولے نظر آئیں گے، آپ کو دیکھتے ہی ایک ساتھ لپکیں گے اور جان تب ہی چھوٹے گی جب نوٹ یا کھانے کو کچھ ہاتھ میں تھما دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے یہ بھکاری مافیا دن بھر کئی خیراتی اداروں کیساتھ مخیر حضرات سے بھی راشن لیتا ہے اور شہریوں کو بھی لوٹ رہا ہے۔ مزدور کے روپ میں بھیک مانگنا بھی اب ان بھکاریوں کا دھندا بن چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیسا لاک ڈاون ہے جس میں عام افراد گھروں تک محدود ہیں جبکہ بھکاریوں کو کورونا وباء پھیلانے کے لیے آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔

کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے باوجود پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس بھکاری مافیا کو اپنے ٹھکانوں تک محدود کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اللہ کے نام پر دینا نیکی تو ہے ہی مگر یہ کسی آزمائشن سے کم نہیں، روپ دھارے یہ پیشہ ور بھکاری غرباء اور مستحقین کا بھی حق مار رہے ہیں۔
 

Advertisement