بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ

Last Updated On 09 April,2020 02:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا۔

10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا، 11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے اڑان بھری گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لیکر پہنچے گی۔ 11 اپریل کو ہی پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانیوں کو واپس لیکر پہنچے گی۔

11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لیکر جائے گا، 12 اپریل کو ریلیف پرواز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپانی شہریوں اور ضروری سامان لیکر روانہ ہوگی۔ 13اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لیکر آئے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں۔
 

Advertisement