لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر قرنطینہ سینٹرز سے بغیر ٹیسٹ کوئی شخص فرار ہوا تو ڈی پی اور سی پی اوز کو فارغ کر دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کیلئے سفارشات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی اوز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے قومی رابطہ کمیٹی کو لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ مزید توسیع کی سفارش کی ہے۔ حتمی اقدام کا اعلان وفاقی حکومت کی مشاورت اور منظوری سے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت مزید ایک ہفتے کے لئے سلیکٹو لاک ڈاؤن کی خواہشمند ہے۔ صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔