اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ملائشیا میں کورونا آپریشن، 300 سے زائد پاکستانی شہری گرفتار، گرفتار پاکستانیوں میں زائد المیعاد ویزا، رہائشی اور ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔
زیادہ تر گرفتاریاں کوالالمپور میں مینارہ سٹی ون، جلان مسجد انڈیا، سمپک رنگام میں ہوئیں۔ ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معاملے پر مکمل خاموشی ہے تاہم وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے معاملے کی پیرو ی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سفارتی ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ آپریشن موومنٹ کنٹرول آرڈر کے تحت ملائشین پولیس، محکمہ امیگریشن اور فوج نے کوالالمپور میں مختلف مقامات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے بعد تمام عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لیا جبکہ زیر حراست پاکستانی شہریوں میں غیرقانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں، گرفتار افراد میں سے چند کورونا وائرس کا شکار ہیں جنہیں عارضی کیمپس منتقل کیا گیا ہے۔