کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے زینب مارکیٹ سیل کر دی جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر کی شرط پر عمل نہیں کیا، ماسک اور گلوز نہیں پہنے ہوئے تھے۔ دکانداروں نے انتظامیہ کے ایکشن کے خلاف خوب مزاحمت کی جو بعد میں احتجاج میں بدل گئی، اسسٹنٹ کمشنر کراچی بھی پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود تھے جن کی دکانداروں سے تلخ کلامی ہوتی رہی۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے لیکن انتظامیہ نے من مانی کرتے ہوئے مارکیٹ کو سیل کر دیا۔