لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کے بعد بعض مارکیٹوں کو فوری طور پر بند اور لاہور میں ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی ، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں مارکیٹوں کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئیں، بعض مارکیٹوں کو فوری طورپر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: خلاف ورزی پر 3 مارکیٹیں سیل، اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہال روڑ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور کیا گیا ہے، اچھرہ بازار، ٹاؤن شپ بازار سمیت دیگر جگہوں پر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں۔ حکومت کا کورونا کے کیسز بڑھنے پر بعض مارکیٹوں کو بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران دکانوں کا چالان ہو گا، پھر دکانیں بند کریں گے، ایس او پیز پر عملدآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، دکانوں پر شدید رش ہے۔