راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو قرنطینہ سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ میں طے کردہ ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز کے تحت پاک فوج کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
#COAS visited Quetta. Briefed on security sit, op preparedness & border management incl fencing along Pak-Afg & Pak-Iran borders. Apprised about formation’s assistance to civil administration in fighting pandemic & continued measures for socio-economic uplift of the area... (1/3) pic.twitter.com/yqSAdxqILr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 13, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور علاقے کی سماجی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور افسروں اور جوانوں کے حوصلے، عزم اور لگن کی تعریف کی۔
..COAS visited Quarantine Facility, appreciated the formation for arrangements & facilities established as per SOPs and guidelines. “Balochistan is Pakistan s future & its our duty to fully assist the govt & people towards a peaceful & prosperous Balochistan” COAS. 2/3 pic.twitter.com/0hSk7XKAWD
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 13, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کےمستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
... While talking to officers & men, COAS lauded their dedication and professionalism. COAS directed all commanders to reach out to people in far flung areas of Balochistan to help mitigate challenges faced by masses due to COVID. (3/3) pic.twitter.com/5KGwmqnqst
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 13, 2020
انہوں نے کمانڈرز کوہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے۔ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔