لاک ڈاؤن کورونا وائرس وبا کا علاج نہیں، عارضی اقدام ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 14 May,2020 09:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے۔ بھوک اور افلاس عوام کے لیے بڑا خطرہ، حکومتی پالیسی واضح ہے، حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہسپتالوں کو طبی آلات کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کو جس قدر خطرہ لاک ڈاؤن سے ہے، اس سے کہیں زیادہ بھوک اور افلاس سے ہے۔ ہمیں بھوک او روبا کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ور عملے کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ صحت سہولیات اور ہسپتالوں کی استعداد میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کووڈ 19 سے ملک بھر میں متاثرین کے اعدادوشمار، مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاؤ، ٹیسٹنگ کی تعداد اور کیسز میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔
 

Advertisement