کراچی: (دنیا نیوز) گورکھ ہل سٹیشن سندھ کا پرفضا اور حسین مقام جس کی خوبصورتی دل کو چھولیتی ہے۔ عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد پابندی کے باوجود یہاں پہنچی اور خوبصورت نظاروں کا مزہ اٹھایا۔
تفصیل کے مطابق سندھ کا گورکھ ہل سٹیشن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ سیاح پرفضا مقام کی جانب کھنچتے چلے آتے ہیں۔ اسے سندھ کا کوہ مری کہنا بھی غلط نہیں ہے۔
بلند ترین حسین مقام سے پرلطف نظاروں کا مزہ ہی اپنا ہے۔ آلودگی سے پاک آب وہوا اور خوبصورت قدرتی مناظر سیاحوں کا دل موہ لیتے ہیں۔ پرشکوہ نظارے نگاہوں کو مبہوت کر دیتے ہیں۔
خوبصورت تفریحی مقام سندھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور صوبائی حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہے۔ سیاحوں کو سہولیات کے فقدان کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔