کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک کاروبار ہوگا، صوبہ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوگئے، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالزکی بندش برقرار رہے گی، ایکسپو ہالز، سپورٹس کلب، جمز بھی بند رہیں گے، سپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سیمنا، تھیٹر کی بندش بھی برقرار رہے گی۔
نوٹیکفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کھلونے کے حوالے سے آج فیصلہ کیا جائے گا، ٹرانسٹورز کی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکشن کا اطلاق 30 جون 2020 تک ہوگا۔