سستی رہائشوں کی تعمیر پر 90 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا

سستی رہائشوں کی تعمیر پر 90 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا

معیشت کی بحالی کے لئے حکومت نے تعمیراتی شعبے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کئے رعایتی ٹیکس نظام متعارف کرایا ہے۔ تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا گیا۔

بلڈرز کو ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تاکہ عوام کو سستے گھر میسر ہو سکیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی بلڈر سے اس کی آمدنی کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ سستی رہائشوں کی تعمیر پر 90 فیصد ٹیکس جبکہ خاندان کے لئے ایک گھر پر کپیٹل گین ٹیکس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات بشمول نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے وسائل بھی مختص کیے گئے ہیں۔