لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، حکام نے 1300 مقامات سیل کر دیئے

Last Updated On 13 June,2020 10:10 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں دن بدن ريکارڈ تعداد ميں اضافے کے تناظر ميں حکام نے کورونا وائرس کے تقريباً تيرہ سو ’ہاٹ سپاٹس‘ کی شناخت کر کے انہيں سيل کر ديا ہے۔

مْلک بھر میں کووڈ۔19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مْلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری کیں۔ ٹیسٹنگ, ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا۔

اجلاس میں مْلک بھر میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 13 ہزار 116 خلاف ورزی ملک بھر میں دیکھی گئیں جس کے نتیجے میں 1 ہزار 541 سے زائد مارکیٹس، دوکانیں،33 صنعتوں اور 1 ہزار 429 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو جرمانے، عارضی بند اور وارننگز دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب سختی کرنے کا وقت آ گیا، سلیکٹو لاک ڈاؤن کرینگے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد میں 44 ہوٹلز 120 دکانیں اور7 صنعتوں کو ایس او پیز کی 255خلاف ورزی کے نتیجے میں بند کیا گیا۔ اس وبا کے کنٹرول کیلئے وفاقی اور صوبائی عہدیداران ٹی ٹی کیو طریقہ کار کے تحت خصوصی طور پر کام والی جگہوں،صنعتی سیکٹرز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس میں ایس او پیز پد عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ملک بھی میں 3 لاکھ 8 ہزار 600 والی آبادی پر کل1 ہزار 292 سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ کیا گیا۔ ہیلتھ گائیڈلاینز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پورے ملک میں سپیشل ٹیمز کام کر رہی ہیں۔ ملک بھر سے گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں کئے گئے آپریشنز کی تعداد درج ذیل ہے۔

اسلام آباد میں کل225 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 44 ہوٹلز، دوکانیں،اور 120 صنعتوں،7دوکانوں، 22ورکشاپس اور 42 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آزاد کشمیر میں کل 1 ہزار 37 خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں سے 163 مارکیٹس، دکانوں اور 170 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔ اسی طرح سے گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 37 مارکیٹس، دوکانیں،15 صنعتیں،اور 83 گاڑیوں کو عارضی سیل اور بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

خیبر پختونخوا میں5 ہزار 798 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں اور 239 مارکیٹس اور دوکانوں اور 122 گاڑیوں کو سیل اور عارضی بند کیا گیا۔اسی طرح سے پنجاب میں 3 ہزار 753 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 820 دکانوں،مارکیٹس،9 صنعتوں اور 776 گاڑیوں کو عارضی بند اور سیل کیا گیا۔

سندھ میں 1 ہزار 306 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 81 مارکیٹس، دوکانیں ایک صنعت اور 217 گاڑیوں کو عارضی بند اور سیل کیا گیا۔بلوچستان میں ایس او پیز کی کل 736 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 81 دوکانیں، مارکیٹس ایک صنعت اور 217 گاڑیوں کو عارضی بند اور سیل کیا گیا۔

اسلام اباد میں 60 ہزار آبادی پر 10 مختلف جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔ پنجاب میں 15 ہزار 200 والی آبادی پر 844 مختلف جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں11 ہزار آبادی پر 414 مختلف جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 400 آبادی پر 12 مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔اسی طرح سے سندھ میں 7 ہزار آبادی پر 7 جگہوں پر لاک ڈاؤن لگایا گیا۔گلگت بلتستان میں 5 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔

Advertisement