اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اس ضمن میں مجوزہ قانون سازی کا عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ممبران میں جے پرکاش، شنیلہ رتھ، لعل چند، رمیش کمار، جمشید تھامس شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اور پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
اقلیتی ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں، خصوصاً اقلیتی برادری سے متعلقہ امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں جو کردار ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے- ہم سب نے اپنی صفوں میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔
وزیر اعظم وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اس ضمن میں مجوزہ قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈذ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی۔
Today on International Day in Support of Victims of Torture, I call on the international community to hold India accountable for its human rights abuses in IOJK where women, men & children have faced pellet guns, sexual assault, electrocution, & physical & mental torture.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2020
These atrocities by Indian Occupation forces on orders of the Hindutva Supremacist Occupation Modi govt are well documented by UN, HR orgs & intl media. A continuing silence in the face of such blatant abuse is against int human rights & humanitarian laws & must be unacceptable
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2020
عمران خان نے کہا مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے، عالمی برادری کی انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی اور مظالم پر خاموشی نا قابل قبول ہے۔