عالمی پروازوں کیلئے جزوی فضائی حدود کھولنے پرعمران خان کے مشکور ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

Last Updated On 27 June,2020 09:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرکرسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے جزوی فضائی حدود کھولنے پروزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سفرکومحفوظ بنانے کے لیے مسلسل محنت کی۔

ٹویٹر میں انہوں نے مزید لکھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں، بین الاقوامی پروازوں کے لیے جزوی فضائی حدود کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کرسٹین نرنر نے اپنے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی معید یوسف، زلفی بخاری اور پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔
 

Advertisement